ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی کی سُبکی،ممبر اسمبلی کاکسانوں کے خلاف متنازعہ بیان

بی جے پی کی سُبکی،ممبر اسمبلی کاکسانوں کے خلاف متنازعہ بیان

Sun, 19 Feb 2017 12:04:50  SO Admin   S.O. News Service

بھوپال، 18فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ایسے وقت میں جب بی جے پی اسمبلی انتخابات میں خود کو کسانوں کا سب سے بڑا پیروکار بتا رہی ہے، مدھیہ پردیش کے ایک ایم ایل اے کا بیان پارٹی کی رسوائی کروا رہاہے اوربی جے پی کوزبردست خفت کاسامناہے ۔بھوپال کی حضور سیٹ سے ممبراسمبلی رامیشور شرما کا کہنا تھا کہ حقیقی کسان کبھی نہیں مرتے۔مرے وہ کسان ہیں جو سبسڈی چاٹنے کا کاروبار زیادہ کرتے تھے۔شرماایک پروگرام کے دوران بول رہے تھے۔ان کایہ سلسلہ یہیں ختم نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہاکہ مرے وہ لوگ ہیں جنہوں نے فصل کو بدنام کیا۔جنہوں نے ٹیکس کے لئے کہا کہ میری کاشت میں50کوئنٹل گیہوں اگ سکتے ہیں۔ان کی باتوں پر سامعین نے بھی تالیاں پیٹیں۔پروگرام کے بعد بھی شرما اپنے بیان پرقائم رہے۔ان پر گزشتہ دنوں میونسپل کے سی ای او کو دھمکانے کا بھی الزام لگاتھا۔اس سے پہلے سرجیکل اسٹرائیک کے بعدانہوں نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال اورکانگریسی لیڈر دگ وجے سنگھ پر بھی متنازعہ تبصرہ کیاتھا۔


Share: